کل پاکستان میں چھٹی ہوگی ۔۔اعلان ہو گیا ۔۔ نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ نے صوفی بزرگ و شاعر سید انور علی شاہ بخاری کے 57 ویں عرس کے موقع پر 3اکتوبر2017کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے صوفی بزرگ و شاعر انور علیشاہ بخاری کے عرس کے موقع پر ضلع گھوٹکی میں 13اکتوبربروز جمعہ کو عام چھٹی کا اعلان کیا ہے

جس کے تحت بروز جمعہ کو ضلع گھوٹکی میں حکومت سندھ کے تمام ادارے بند رہیں گے۔اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ صوفی شاعر انور شاہ کی شاعری سے امن و محبت کا درس ملتا ہے۔

جس کا خدشہ تھا وہی ہوا ۔۔ امریکہ نے خاموشی سےاہم اسلامی ملک پر بڑا وار کر ڈالا ۔۔جنگ کا خطرہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کافیصلہ،ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کی خبروں پر عالمی دنیا میں تشویش پھیل گئی،

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے فیصلے کے بعد برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری معاہدہ علاقائی سلامتی کیلئے انتہائی اہم ہے،معاہدے پرغور کے بعدفیصلہ کریں۔

ادھر برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے بھی امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن سے رابطہ کیا جس میں ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ،برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے امریکہ احتیاط سے فیصلے کرے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کسی بھی وقت معاہدہ ختم کرنے کااعلان کرسکتے ہیں،اعلان کے بعدکانگریس ایران پردوبارہ پابندیاں عائدکرسکتی ہے،کانگریس کے پاس ایران پرپابندیوں کےلئے60روزہوں گے۔

کلبھوشن یادیو کی پھانسی پکی ،پاکستان کا بڑا اقدام،وزیر اعظم نے منظوری دیدی ،بھارت میں ہلچل

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس میں جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان جمعرات کو با ضابطہ طور پر ایڈہاک جج کی تقرری بارے عالمی عدالت انصاف کو آگاہ کریگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کےخلاف بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرتے ہوئے پاکستان پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔

عالمی عدالت انصاف میں عوامی سماعت 15 مئی کوہوئی جس میں پاکستان نے کلبھوشن کیس سے متعلق عالمی عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج کیا جبکہ بھارت نے کلبھوشن کی پھانسی رکوانے کی درخواست کی تھی۔عالمی عدالت انصاف نے 18 مئی کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے معاملے پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔