عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کی پہلی مرتبہ بغیر میک اپ تصویر سامنے آگئی، کیسی دکھتی ہیں؟ دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم جو کہ ان دنوں حاملہ ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے فیشن میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ انہیں اگر فیشن سمبل کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا لیکن اب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی بغیر میک اپ کی تصویر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔


پاکستانی نژاد امریکن لڑکی فریال مخدو م نے 2013 میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ساتھ شادی کی تو ایک عام سی لڑکی راتوں رات پوری دنیا کے میڈیا کی نظروں میں آگئی۔ عامر خان سے شادی کے بعد فریال نے گھر پر بیٹھنے کی بجائے خود کو ملنے والی شہرت کو مثبت طریقے سے استعمال کرنے کی کوششیں شروع کیں اور فیشن کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ انہوں نے کچھ عرصہ پہلے اپنے چہرے کی سرجری بھی کراڈالی تھی جو کہ ان کے مداحوں کو کچھ خاص پسند نہیں آئی تاہم فریال کے فیشن میں کوئی کمی نہیں آئی۔


فریال مخدوم ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور آئے روز اپنی نت نئی تصاویر یا اپنے برانڈ کی میک اپ پراڈکٹ فروخت کرتی نظر آتی ہیں۔ اب انہوں نے اپنے ایک پراڈکٹ کی فروخت کیلئے اپنی بغیر میک اپ تصویر شیئر کی ہے۔

یہ تصویر  اور ویڈیو دیکھ کر میک اپ کے حسنِ کرشمہ ساز پر یقین مزید پختہ ہوجاتا ہے۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے گھر جشن کا سماں۔۔ دونوں میاں بیوی خوشی سے نہال

جہانیاں(نیو ز ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی اور سابق کپتان شعیب ملک کی 36ویں سالگرہ یکم فروری کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں ،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں کرکٹ کے شائقین اور شعیب ملک کے مداح بھی سالگرہ کی تقاریب منعقد کریں

جہاں کیک کاٹے جائیں گے اور شعیب ملک کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گے۔شعیب ملک یکم فروری 1982ء کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے ون ڈے کرکٹ کا آغاز1999ء میںویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2001ء میں بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔

ثانیہ مرزا چھا گئیں ۔۔ اپنے سوشل میڈیا پر آقا کریم ﷺ کا وہ فرمان پوسٹ کر دیا کہ مسلمان ہی نہیں ہندو بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ۔۔ آپ بھی جانیں

سیالکوٹ (نیوز ڈیسک )بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرز ابھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں ۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طنز و مزاح سے بھر پور ٹوئٹس کا تبادلہ اکثر ہی ہوتا رہتا ہے جس سے دونوں ممالک میں رہنے والے مداح خوب لطف اندوز ہوتے ہیںسوشل میڈ یا پر رسول ؐپاک کی حدیث مبارکہ شیئر کی تو مسلمانوں سمیت ہندو مداحوںنے بھی خوب تعریف کی ۔

تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا نے پیارے نبی ؐکا یہ قول شیئر کیا ”ہمیشہ اچھی بات کرو ورنہ چپ رہو“ ۔بھارتی ٹینس سٹار کی جانب سے یہ حدیث مبارکہ شیئر کرنے پر مداحوں نے خوب تعریف کی ۔خیال رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ سیالکوٹ پہنچ گئیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ ختم ہونے کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں سیالکوٹ پہنچ گئے، بھارتی اسٹار بدھ کو گرین شرٹس کے ساتھ ہی لاہور سے روانہ ہوں گی لیکن ان کا پڑاؤ دبئی ہوگا اور قومی کرکٹرز نیوزیلینڈ پہنچیں گے۔اس سے قبل ثانیہ مرزا پیر کو لاہور میں موجود تھیں جہاں محمد حفیظ نے انھیں ڈنر پر مدعو کیا جب کہ محمد عامر بھی اپنی اہلیہ سمیت شریک ہوئے،

بولنگ کوچ اظہر محمود بھی موجود تھے۔بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا نے پسندیدہ کھانے کے سوال پر بھارتیوں کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں حلوہ پوری بہت پسند ہے۔دبئی میں ایک ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کی حلوہ پوری بہت پسند ہے اور اگر میں صرف تین دن کیلئے بھی شوہر شعیب ملک کیساتھ پاکستان جاؤں تو روز حلوہ پوری کھاتی ہوں۔

جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز وائن پارنیل کا قبول اسلام ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کیساتھ ایسا کون سا واقعہ پیش آیا جس کے بعد انہوں نے اسلام قبول کر لیا ؟ جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

اسلام قبول کرنے والے جنوبی افریقین کرکٹروائن پارنیل (ولید) نے زندگی کے نئے سفرکا آغاز کردیا۔ وائن پارنیل نے 20 سال کی عمر میں سال 2009 میں ڈیبیو کیا تھا مگر سال بھر بعد ہی پورٹ الزبتھ کے ایک نائٹ کلب میں ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے بعد کلب ٹیم نے پارنیل کو نکال باہر کیا۔

سال 2011 تک خوداحتسابی کے کڑے عمل سے گزرنے کے بعد وائن پارنیل نے اسلام قبول کرلیا اور اپنا اسلامی نام ولید رکھا۔قبول اسلام کے بعد ولید اپنی زندگی عین اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارتے ہیں۔ولید کا نکاح کیپ ٹاؤن کی ایک مسجد میں عائشہ بکر نامی فیشن بلاگر کے ساتھ ہوا۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں جنہیں صارفین کی جانب سے پسند کیاجا رہا ہے

جب محمد یوسف نے برائن لارا کو اسلام کی دعوت دی

کراچی میں ہمارا اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹیسٹ میچ تھا ‘محمد یوسف برائن لارا کو گھر پر کھانے پر دعوت دی‘ اس نے کہا کہ اس کو کھانے پر بلا کر اس کو دین کی دعوت دیتے ہیں ‘ ہمارے کراچی کے ایک بزرگ ہیںشیخ ہاشم صاحب ‘ وہ امریکہ میں رہتے تھے35سال پہلے مسلمان ہوئے‘

امریکہ اور ویسٹ انڈیز قریب ہےانہوں نے کہا چلو اس کو دعوت دیتے ہیں مسلمان ہونے کی ‘ اس کو دعوت دیاور بتایا کہ ہم کس طرح اللہ کی بات مانتے ہیں اور کس طرح حضوراکرم کے طریقے کے مطابق زندگی گزارتے ہیں طرح ماں باپ کی کہنا مانتے ہیں ‘ بیوی کے کیا حقوق ہیں ‘بچوں کے ساتھ کیسے شفقت سے پیش آتے ہیں‘کس طرح پڑوسیوں کا خیال رکھتے ہیں کس طرح اپنا کاروبار کرتے ہیں ‘ ساری چیزیں بتائیں ‘

ساری چیزیں بتائیں ‘ یہ سن کر برائن لارا تھوڑی دیر کے لیے خاموش ہو گیا اور بولا ہاں اسی طرح ہی رہنا چاہیے ‘لائف اسی طرح ہی گزارنی چاہیے ‘ جس ٹائم کھانا کھا لیا ‘واپس محمد یوسف کے ہوٹل جانے لگا ‘ اس نے پوچھا کہ یوسف ایسے مسلمان کہاں ہےں جو اس طرح زندگی گزارتے ہیں ‘ساری باتیں اچھی ہیں لیکن مسلمان ہی نہیں ہیں ایسے ‘آج مسلمان کمزور ہو گیاہے ۔

اللہ کا دین غالب آنے لگا ۔۔۔ نیوزی لینڈ کے مشہور ترین کھلاڑی بھی دائرہ اسلام میں داخل۔۔عمرہ بھی ادا کر لیا‎

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام کی عظمت رفتہ مسلمان ممالک سے باہر نکل کر اب غیر مسلم ممالک کے لوگوں کے دل بھی اپنی روشنی سے منور کرنا شروع ہو گئی ہے۔دائرہ اسلام میں داخل ہونے والوں کی تعدادمیں آئے روز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ۔

نیوز ی لینڈ کے ایک کھلاڑی نے بھی نہ صرف اسلام کی تعلیما ت سے متاثر ہو کر اسے قبول کر لیا ہے بلکہ عمرے کی سعاد ت بھی حاصل کر لی ہے۔ نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم کے نامور کھلاڑی سونی بل ولیمز اسلام قبول کرنے کے بعد عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے انہوں نے حرم کعبہ کے سامنے اپنی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو سے وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی نامور ٹیم یونین اسٹار کے کھلاڑی سونی بل ولیمز نے 2009 سے قبل قرآن مجید اور دینی احکامات کی تعلیمات پڑھنے کا آغاز کیا اور ان سے متاثر ہوکر 9 سال قبل مسلمان ہونے کا اعلان کیا۔رگبی کے نامور کھلاڑی حال ہی میں عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے، انہوں نے کعبۃ اللہ کے سامنے تصویر بنا کر مداحوں کو عمرہ ادا کرنے کی خوش خبری سنائی۔

دو روز قبل سونی بل ولیمز نے روضہ مبارک کی زیارت کی اور اس کی بھی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’مسجد نبوی اور روضہ مبارک کی زیارت کا خوبصورت احساس‘۔انہوں نے جنت البقیع قبرستان کی زیارت کی اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ

’ایک بہت اچھی صبح جب میں نے جنت البقیع کی زیارت کی اور دعا بھی کی، شکریہ ان شیوخ کا جنہوں نے اسلامی تاریخ کے بارے میں آگاہی دی‘۔نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق ولیم نے روانگی سے قبل ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم کوچ سے ملاقات کی اور انہیں عمرے کی شرعی اہمیت سے آگاہ کیا۔

”میں تو ٹھیک ہوں البتہ وہ گیند اب۔۔۔“ سر پر گیند لگنے کے بعد شعیب ملک کا پہلا بیان منظرعام پر آ گیا، ایسے دلچسپ انداز میں اپنی خیریت بتائی کہ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”چل شرارتی“

نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نے تھرو پھینکی جو سیدھا شعیب ملک کے سر پر لگا اور وہ زمین پر ڈھیر ہو گئے۔ ان کے مداح بھی پریشان ہوئے اور ثانیہ مرزا کی تو یقینا کچھ لمحات کیتلئے دھڑکن ہی رک گئی ہو گی۔

تمام لوگ ان کی صحت بارے میں جاننا چاہتے ہیں کہ اب وہ کیسے ہیں اور کیسا محسوس کر رہا ہے لیکن اب یہ انتظار ختم ہو ہی گیا ہے اور شعیب ملک نے اپنا پہلا بیان جاری کرتے ہوئے ایسے دلچسپ انداز میں اپنی خیریت بتائی ہے کہ تمام مداح شکر ادا کرنے کیساتھ ساتھ ہنسی روکنے میں بھی ناکام ہیں۔

شعیب ملک نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”الحمد اللہ! میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہے، البتہ جو گیند میرے سر پر لگی اس کی حالت تشویشناک ہے۔ ٹویٹس، پیغامات اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کیلئے بہت بہت شکریہ دوستو! برائے مہربانی مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔“

شعیب ملک کے اس پیغام کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اور ان کے مداح شعیب ملک کی خیریت اور صحت یابی پر اللہ کا شکر ادا کر رہے ہیں۔

نثار احمد نامی صارف نے لکھا ”اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے“

لالہ!!! یار یہ کون سی سنگل ہے جو۔۔۔

کھلاڑیوں کےعجیب و غریب اور مزیدار و دلچسپ واقعات سننے کو ملتے ہیں ور گفتگو بھی کچھ اس طرح کی ہوتی ہے کہ سننے والا ہنسی سے بے حال ہو جاتا ہے۔ کرکٹ شائقین اپنے پسندیدہ کرکٹرز سے متعلق اس طرح کے واقعات سننے میں دلچسپی تو رکھتے ہیں مگر ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ کوئی دلچسپ واقعہ منظرعام پرآ جائے۔

سابق کپتان مصباح الحق نے اپنے اور شاہد آفریدی کے درمیان پیش آنے والا ایسا ہی دلچسپ واقعہ سنایا ہے جو ویسٹ انڈیز کیخلاف گیانا میں کھیلے گئے میچ میں پیش آیا جب پاکستانی ٹیم کی حالت بہت بری تھی اور 50 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد مصباح الحق شاہد آفریدی کیساتھ بیٹنگ کر رہے تھے۔

مصباح الحق دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے گویا ہوئے کہ ”اسی طرح ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچ ہو رہا تھا اور لالہ کا کم بیک تھا کیونکہ لالہ چیمپینز ٹرافی میں نہیں تھے، وہ میچ مجھے اب بھی یاد ہے کہ ہم ٹاس ہار گئے، گیانا میں میچ تھا اور بڑی بری حالت تھی، 50 رنز پر ہمارے پانچ آؤٹ تھے اور میں بری طرح پھنسا ہوا تھا کیونکہ سارے آؤٹ ہو رہے تھے اور میں پتہ نہیں کتنی باز کھیل چکا تھا اور 10یا 12 سکور بنایا۔“


اس موقع پر مصباح الحق کے ساتھ کھڑے شاہد آفریدی نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ ”ہمیشہ کی طرح“ جس پر پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا اور پھر مصباح الحق نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ”لالہ میدان میں آیا اور جو مارنا شروع کیا، ادھر چھکا، ادھر چھکا، تھوڑی دیر بعد مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ اب میں کہاں جاؤں کیونکہ مجھے تو اب زیادہ گالیاں پڑ رہی ہوں گی۔“ ۔

اس موقع پر شاہد آفریدی پھر گویا ہوئے کہ ” مصباح الحق بار بار میرے پاس آ رہا تھا کہ یار ایک، دو چھکے ہو گئے، اب آرام سے کھیلو، تھوڑا سا راک جاؤ، تو میں بولا کہ جو تمہارا گیم ہے تم کھیلو، مجھے کھیلنے دو۔“

مصباح الحق نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا ”نارائن ان کا مین باؤلر تھا تو لالہ نے اس کی ایک، دو اوور میں ہی ٹھیک ٹھاک پٹائی کر دی اور 4 اوورز میں اسے کل 44 سکور پڑا۔ اس کے اوور ختم ہوئے تو میں نے لالہ سے کہا کہ لالہ! اب کام سیٹ ہو گیا ہے، ہم نے اب پورے اوور کھیلنے ہیں، تھوڑا سا آرام سے۔

تو اس نے کہا کہ ٹھیک ہے اب میں سنگل کروں گا۔ اگلا اوور ڈیرین سیمی کا تھا، اس نے پہلے بال پھینکی ، فائن لیگ والا فیلڈر اوپر تھا، لالہ نے پیڈل شاٹ ماری اور پیچھے چوکا ہو گیا، میں نے کہا کہ لالہ یہ کون سا سنگل ہے یار۔۔۔! مطلب سامنے بھی تو کھیلا جا سکتا ہے تو لالہ بولا کہ فیلڈر اوپر تھا تو میں نے کہا کہ چلو مار دو،

انہوں نے 77 سکور کیا بہت تھوڑی گیندوں پر اور ہم نے 200 سے اوپر ٹوٹل کیا۔ اس کے بعد جب باؤلنگ کی باری آئی تو اس میچ میں لالہ نے اپنے کیرئیر کی بیسٹ باؤلنگ کی اور 7 آؤٹ کئے۔ میچ بھی جتوایا اور اس کے بعد سیریز بھی جیتے۔“نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئیے

پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے انتہائی افسوسناک خبر ۔۔ پاکستانی افسردہ

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل جونسن پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے ہیں انہیں کراچی کنگز نے ڈرافٹ سے منتخب کیا تھا تاہم اب وہ لیگ کے دوران ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔

نجی چینل ”جیو نیوز“کااپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ مچل جانسن نے اپنے اس فیصلے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کر دیا گیاوہ انڈین پریمئر لیگ سے قبل آرام کرنا چاہتے ہیں اس لئے پی ایس ایل نہیں کھیلیں گے۔

مچل جانسن کی پی ایس ایل سے دستبرداری کی وجہ ان کے کوچ مکی آرتھر سے کشیدہ تعلقات اور پلاٹینئم سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں تنزلی پر ناراضی بھی بتائی جارہی ہے۔

کرکٹ کے میدانوں میں ہلچل ۔۔ پاکستان کو نیا آفریدی مل گیا ۔۔ ایسی دھماکہ خیز انٹری کہ شائقین کرکٹ جھوم اٹھے

وانگیری: انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہراتے ہوئے پہلی فتح حاصل کر لی۔ پیسر شاہین آفریدی نے 15 رنز کے عوض 6 شکار کیے۔ نیوزی لینڈ کے شہر وانگیری میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آئر لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی،

شاہین شاہ آفریدی کی طوفانی بولنگ کی بدولت آئرلینڈ کی ٹیم بڑا مجموعہ تشکیل دینے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 97 رنز پر پویلین لوٹ گئی، لیف آرم پیسر شاہین شاہ آفریدی نے صرف 15رنزکے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، کپتان حسن خان نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

گرین شرٹس نے 8.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی ہدف عبور کر لیا، اوپنر محمد زید عالم 19 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کپتان حسان خان 27 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے،

روحیل نذیر (18) کی واحد وکٹ ایرون کاولے نے حاصل کی۔ شاہین آفریدی شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ گرین شرٹس 19 جنوری کو سری لنکا کے خلاف میدان میں اتریں گے۔