کیاآپ کومعلو م ہے کہ سلمان کا باڈی گارڈ ماہانہ کتنی تنخواہ لیتا ہے؟ایک فلم کاکروڑوں معاوضہ لینے والے بالی ووڈ اداکار باڈی گارڈ کو کتنی تنخواہ دیتے ہیں ؟ جان کر آپ کا سر بھی چکرا جائے گا

ممبئی (ویب ڈیسک) مشہور شخصیات کیلئے سکیورٹی اولین ترجیح ہوتی ہے، اور وہ اپنی حفاظت کیلئے خطیر رقم خرچ کرتے ہیں۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سلمان خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ کامیاب اداکار ہیں، دبنگ خان کے مداحوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے، جنہیں ایک نظم و ضبط میں رکھنے کیلئے کچھ مضبوط ڈیل ڈول والے افراد کی ضرورت ہوتی ہے،

ایسے میں سائے کی طرح سلمان خان کے ساتھ رہنے والے سلو میاں کے باڈی گارڈ شیرا کی بدولت انہیں یہ تمام سہولیات میسر آ پاتی ہیں۔ شیرا 20 سال سے سلمان خان کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔سلمان خان بھی اپنے سکیورٹی کے امور سنبھالنے والے شیرا سے بھرپور محبت کرتے ہیں، وہ ان باڈی گارڈز کو ہر طرح سے خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنے باڈی گارڈز کیلئے دبئی کا تفریحی ٹور بھی ترتیب دیا تھا۔

اس بات کا بھی سب کو معلوم ہے کہ دبنگ خان کو سکیورٹی کے مسائل درپیش رہتے ہیں، حالیہ دنوں میں بھی فلم ریس 3 کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر مسلح افراد کا ایک گروپ داخل ہوا جس نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

جس کے بعد پولیس نے واقع پر پہنچ کر سلمان خان کو باحفاظت ان کے گھر منتقل کیا۔سلمان خان کو عدالتوں میں بھی مسلسل حاضری دینی پڑتی ہے، اس سے قبل جب وہ نایاب ہرن کے شکار کے کیس سے متعلق جودھ پور پہنچے تو مقامی گینگسٹر لارینس بھشنوئی نے بھی اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اس گینگسٹر کا تعلق راجھستان کی ایک ایسی کمیونیٹی سے ہے جو نایاب ہرن کی عبادت کرتے ہیں اور سیٹ پر کیے گئے حملے کو بھی اسی گینگسٹر سے جوڑا جا رہا ہے۔ان مشکل حالات میں سلمان خان کو ہمیشہ شیرا کا ساتھ میسر رہا اور وہ جی جان سے سلمان خان کی حفاظت کی ذمہ دارایاں سنبھالتے رہے ،

حملے کے بعد بھی شیرا پولیس اہلکاروں کی مدد سے سلمان خان کو اپنی گاڑی میں ان کے گھر تک لے گئے، اور اس واقعے کے بعد سے سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل شیرا جسٹن بیبر کی بھارت آمد پر سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔شیرا کی کمپنی اس سے پہلے بھی انٹرنیشنل سٹارز کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کرچکی ہے۔

شیرا کی کمپنی مائیکل جیکسن، ول سمتھ، جیکی چن، پیرس ہلٹن، شیگی، پیٹر آندرے، ڈیانا کنگ سمیت دیگر بین الاقوامی شخصیات کی سیکیورٹی کی ذمہ داری کامیابی سے ادا کرچکی ہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں وہ اس کام کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں، ان کی تنخواہ کسی سلیبرٹی سے کم نہیں، وہ ماہانہ 15 لاکھ بھارتی روپے وصول کرتے ہیں، جو سالانہ 1 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتے ہیں۔