ثانیہ مرزا چھا گئیں ۔۔ اپنے سوشل میڈیا پر آقا کریم ﷺ کا وہ فرمان پوسٹ کر دیا کہ مسلمان ہی نہیں ہندو بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ۔۔ آپ بھی جانیں

سیالکوٹ (نیوز ڈیسک )بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرز ابھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں ۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طنز و مزاح سے بھر پور ٹوئٹس کا تبادلہ اکثر ہی ہوتا رہتا ہے جس سے دونوں ممالک میں رہنے والے مداح خوب لطف اندوز ہوتے ہیںسوشل میڈ یا پر رسول ؐپاک کی حدیث مبارکہ شیئر کی تو مسلمانوں سمیت ہندو مداحوںنے بھی خوب تعریف کی ۔

تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا نے پیارے نبی ؐکا یہ قول شیئر کیا ”ہمیشہ اچھی بات کرو ورنہ چپ رہو“ ۔بھارتی ٹینس سٹار کی جانب سے یہ حدیث مبارکہ شیئر کرنے پر مداحوں نے خوب تعریف کی ۔خیال رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ سیالکوٹ پہنچ گئیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ ختم ہونے کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں سیالکوٹ پہنچ گئے، بھارتی اسٹار بدھ کو گرین شرٹس کے ساتھ ہی لاہور سے روانہ ہوں گی لیکن ان کا پڑاؤ دبئی ہوگا اور قومی کرکٹرز نیوزیلینڈ پہنچیں گے۔اس سے قبل ثانیہ مرزا پیر کو لاہور میں موجود تھیں جہاں محمد حفیظ نے انھیں ڈنر پر مدعو کیا جب کہ محمد عامر بھی اپنی اہلیہ سمیت شریک ہوئے،

بولنگ کوچ اظہر محمود بھی موجود تھے۔بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا نے پسندیدہ کھانے کے سوال پر بھارتیوں کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں حلوہ پوری بہت پسند ہے۔دبئی میں ایک ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کی حلوہ پوری بہت پسند ہے اور اگر میں صرف تین دن کیلئے بھی شوہر شعیب ملک کیساتھ پاکستان جاؤں تو روز حلوہ پوری کھاتی ہوں۔