”میں تو ٹھیک ہوں البتہ وہ گیند اب۔۔۔“ سر پر گیند لگنے کے بعد شعیب ملک کا پہلا بیان منظرعام پر آ گیا، ایسے دلچسپ انداز میں اپنی خیریت بتائی کہ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”چل شرارتی“

نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نے تھرو پھینکی جو سیدھا شعیب ملک کے سر پر لگا اور وہ زمین پر ڈھیر ہو گئے۔ ان کے مداح بھی پریشان ہوئے اور ثانیہ مرزا کی تو یقینا کچھ لمحات کیتلئے دھڑکن ہی رک گئی ہو گی۔

تمام لوگ ان کی صحت بارے میں جاننا چاہتے ہیں کہ اب وہ کیسے ہیں اور کیسا محسوس کر رہا ہے لیکن اب یہ انتظار ختم ہو ہی گیا ہے اور شعیب ملک نے اپنا پہلا بیان جاری کرتے ہوئے ایسے دلچسپ انداز میں اپنی خیریت بتائی ہے کہ تمام مداح شکر ادا کرنے کیساتھ ساتھ ہنسی روکنے میں بھی ناکام ہیں۔

شعیب ملک نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”الحمد اللہ! میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہے، البتہ جو گیند میرے سر پر لگی اس کی حالت تشویشناک ہے۔ ٹویٹس، پیغامات اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کیلئے بہت بہت شکریہ دوستو! برائے مہربانی مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔“

شعیب ملک کے اس پیغام کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اور ان کے مداح شعیب ملک کی خیریت اور صحت یابی پر اللہ کا شکر ادا کر رہے ہیں۔

نثار احمد نامی صارف نے لکھا ”اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے“